3 دسمبر 2012 - 20:30

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے ـ آرکیو 170 نامی الٹراماڈرن امریکی ڈرون کو اتارنے کے ٹھیک سال بعد ـ اپنے ایک بیان میں ایک اور جدید امریکی جاسوسی ڈرون کو صحیح و سالم اتارنے کا اعلان کیا ہے۔

اہل البیت نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایک چھوٹے سائز کا جاسوسی امریکی ڈرون جو حالیہ چند دنوں کے دوران کئی مرتبہ خلیج فارس کے پانیوں پر جاسوسی مشن کے لئے اڑتا ہوا دکھائی دیا تھا، آج بھی معمول کے مطابق جاسوسی مشن پر تھا کہ اسی دوران ایران کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فضائی دفاعی نظام اور کنٹرولنگ سسٹم کے جال میں پھنس گیا اور اس کا رابطہ علاقے میں تعینات امریکی بحری جہازوں اور اڈوں سے اس کا رابطہ منقطع کردیا اور اس کو قابو میں لے کر اسلامی جمہوریہ ایران میں اتار دیا۔ سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فَدَوی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ طیارہ اسکین ایگل (Scan Eagle) قسم کا طیارہ ہے جو بڑے بحری جہازوں سے اڑایا جاتا ہے؛ 20 گھنٹوں تک فضا میں رہ کر ایک سو کیلومیٹر کے فاصلے تک اپنی لی ہوئی تصویریں بھجوا سکتا ہے اور اس کی فی گھنٹہ رفتار 120 کیلومیٹر ہے۔ انھوں نے کہا: سپاہ پاسداران کی بحریہ اپنے فرائض منصبی نبھانے اور خلیج فارس کے تزویری اہمیت کے علاقے میں اجنبی قوتوں کی نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انھوں نے کہا: سپاہ پاسداران کی بحریہ 1987 سے خلیج فارس میں تعینات ہے اور جنگ کے آخری ڈیڑھ سال کے دوران ہمارے اور امریکیوں کے درمیان جو جھڑپیں ہوئیں ان میں دشمنوں نے ہمیں اچھی طرح سے دیکھا ہے؛ ہماری تعیناتی اس زمانے سے آج تک جاری ہے اور مسلمہ امر ہے کہ ہماری پوزیشن اس زمانے کی ببسبت بہت بہتر ہے؛ اور ہماری آج کی پوزیشن اس زمانے سے قابل قیاس ہی نہیں ہے اور آج ہماری حالت بہت ہی زبردست ہے اور ہم بہترین حالت میں ہیں۔

لنکس:

امریکی ڈرون کا شکار اور وزیرخارجہ کا اظہار خیال

ایران ایک اور ماڈرن امریکی ڈرون بھی اتارا ہے

اسکین ایگل کے شکار پر ایرانی نوجوانوں کے طنزیہ جملے

لبنانی فوجی ماہر: اسکین ایگل کا شکار امریکہ پر ایک ضربت اور۔۔۔۔۔۔۔۔/110